اس شبہ کے جواب کے لیے کہ عثمان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان دامادی کی نسبت تھی براہ کرم حوالہ اور تاریخی ماخذ پیش کریں یا اس شبہ کی وضاحت اور جواب دیں

سوال:
اس شبہ کے جواب کے لیے کہ عثمان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان دامادی کی نسبت تھی براہ کرم حوالہ اور تاریخی ماخذ پیش کریں یا اس شبہ کی وضاحت اور جواب دیں۔

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

اوّلاً: یہ واضح نہیں ہے کہ وہ دونوں لڑکیاں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی بیٹیاں تھیں، کیونکہ یہ ایک انتہائی متنازعہ بحث ہے۔

ثانیاً: ایسی لڑکی سے شادی کرنے کی کیا فضیلت ہے جو پہلے ہی کسی ایسے شخص سے رشتۂ ازدواج میں رہی ہو جس نے اسلام قبول نہ کیا ہو اور جب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ مبعوث بہ رسالت ہوئے تب علیحدگی اختیار کی اور پھر عثمان سے شادی کی ہو۔

ثالثاً: حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کا مقام اور آپ کی عزت و منزلت اور امیر المؤمنین (علیہ السلام) کا آپ سے شادی کرنے کی عظمت و فضیلت کا کسی سے یا کسی بھی نکاح سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے