کیا امام مجتبی علیہ السلام نے معاویہ کے نام خط میں سابقہ ​​غاصب خلفاء کو خلفاءِ راشدین مہدیین کہا ہے؟

سوال:

کیا امام مجتبی علیہ السلام نے معاویہ کے نام خط میں سابقہ ​​غاصب خلفاء کو خلفاءِ راشدین مہدیین کہا ہے؟ یہ مضمون “کلمہ” نامی نیٹ ورک پر ملعون معاویہ کے ساتھ امام مجتبی علیہ السلام کی صلح کی کانفرنس کے موقع پر بیان کیا گیا تھا اور وہاں کتاب بحار الانوار سے اس کا حوالہ نقل کیا گیا تھا، جو مجھے سمجھ نہیں آیا۔

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

ہمارے پاس مذکورہ بات کی کوئی صحیح دلیل موجود نہیں ہے اور اگر بالفرض کوئی دلیل ہوبھی  تو سب جانتے ہیں کہ امیر المومنین علیہ السلام نے جب ان سے کہا گیا کہ خلفاء کی سیرت پر عمل کیجیئے تو آپ نے قبول نہیں کیا اور سب جانتے ہیں کہ امام مجتبیٰ علیہ السلام حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے مطیع و فرمانبردار تھے۔ بنیادی طور پر ان لوگوں کی جانب خلفاء راشدین کے لقب کی نسبت دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے کسی معتبر سند سے ثابت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے