خدا کا ہمیں اپنے علم و قدرت کا کچھ حصہ دینے سے اس کے علم و قدرت میں کمی ہوجاتی ہے؟

سوال

خدا کے نام سے

سلام علیکم

اللہ تعالیٰ کا علم اور قدرت اس کی عینِ ذات ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنا کچھ علم (جو اس کی ذات سے الگ نہیں ہے) ہمیں سکھایا ہے اور ہم نے اس میں سے کچھ کو سمجھ لیا ہے، یہ بات کیا اس موضوع سے مختلف اور تضاد و تناقض میں نہیں کہ ہم کسی بھی صورت ذاتِ خدا کو درک نہیں کرسکتے اور اسے نہیں سمجھ سکتے؟شکریہ۔

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

یہ ذات الٰہی ہی ہے جو ہمیں تعلیم دیتی ہے اور ہمیں قدرت عطا کرتی ہے اور ایسا کرنے سے اس کی ذات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی اور اس سے کسی طرح کا کوئی تضاد و تناقض وجود میں نہیں آتا۔

 8213

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے