کیا یہ جملے صحیح ہیں؟ مہدی (عجل) کے انتظار میں رہنے والو ہوشیار رہو کہ حسین علیہ السلام کو قتل کرنے والے بھی ان کا انتظار کرنے والے ہی تھے

سوال:
بسم الله الرحمن الرحیم
کیا یہ جملے صحیح ہیں؟ مہدی علیہ السلام کے انتظار میں رہنے والو ہوشیار رہو کہ حسین علیہ السلام کو قتل کرنے والے بھی ان کا انتظار کرنے والے ہی تھے۔ اس طرح کی سوچ کا دفاع کرنے والے کے جواب میں کیا کہا جائے؟ یہ اور اس قسم کے خیالات رکھنے والے مثلاً کہتے ہیں کہ امام کے ظہور کی دعا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اگر وہ آجائیں گے تو ہمارے پاس امام کے چہرے کی طرف دیکھنے لائق کوئی عمل نہیں ہے یا دعا نہ کرو کیونکہ اگر امام آجائیں تو ہوسکتا ہے کہ ہم امام کے سامنے لڑنے کے لیے کھڑے ہوجائیں، کیا یہ خیالات صحیح ہیں؟

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

اس کا جواب ہم پہلے ہی دے چکے ہیں کہ یہ الفاظ و کلمات انتظار کا حکم دینے والی روایات اور ظہور کی نزدیکی کے لیے دعا کرنے سے متصادم نہیں ہیں البتہ خود منتظِر کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور حکم بجالانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے