ضرورتِ دین کا انکار کرنے والا کافر ہے؟

سوال
فقہ میں بیان کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص ضرورئ دین کو دین سمجھتا ہو اور اسے دین کا اہم حصہ جانتے ہوئے بھی انکار کرے اور اس کا انکار اس حد تک ہو کہ خدا یا پیغمبر کے انکار کے درجے پر ہو تو ایسا شخص کافر ہے۔ کیا یہ بات تشیع میں بھی درست ہے؟ مزید یہ کہ اگر کوئی بغیر دلیل کے کچھ بھی انکار کرتا ہے تو ہم اسے بے منطق کہتے ہیں، نہ یہ کہ وہ شیعہ نہیں ہے۔

جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
بسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
ضرورئ دین کی دو قسمیں ہیں: اگر انکار اصول دین سے متعلق ہو تو وہ دین سے خارج ہو جاتا ہے، کیونکہ اصول دین کے انکار کا مطلب ہے کہ وہ اس دین کا پیروکار نہیں رہا۔ اگر انکار فروع دین سے متعلق ہو، جیسے نماز اور روزہ، تو اگر وہ جانتا ہے کہ اسلام میں نماز ہے اور اس کا انکار خدا اور رسول کا انکار بنتا ہے، تو وہ بھی دین سے خارج ہو جائے گا۔ لہٰذا ضرورئ مذہب کا معاملہ بھی یہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے