سوال:
سلام علیکم
تقریب مذاہب اور سنیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں آیت اللہ میلانی کی کیا رائے ہے؟ کس حد تک قابل قبول مانتے ہیں؟ وہ وحدتِ اسلامی کی تعریف کیسے کرتے ہیں؟
جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
“وحدت” کو ہم قبول کرتے ہیں، لیکن یہ ایک اصطلاح ہے، اور اس کا مطلب سیاسی اتحاد ہے یا سماجی اتحاد یا مذہبی اتحاد۔ اور یہ عنوان ان تینوں سے باہر نہیں ہے۔ جہاں تک مسلمانوں کا غیر مسلموں کے سامنے جو سیاسی اتحاد ہے کہ وہ ہار نہ جائیں، بالکل درست اور حق ہے۔ اور سماجی اتحاد کے معنی میں ایک دوسرے کے ساتھ ملنا جلنا، یہ بھی بالکل درست اور حق ہے۔ لیکن وحدتِ مذہبی – مذکورہ بالا اچھی رفاقت اور سیاسی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے – منطقی بحث اور بامقصد مکالمے سے ممکن ہے۔