میں تم جیسا انسان ہوں اور مجھ میں اور تم میں فرق وحی کے آنے کی وجہ سے ہے؟

سوال:
قرآن مجید میں سورہ کہف کی آیت نمبر 110 ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں تم جیسا انسان ہوں اور مجھ میں اور تم میں فرق وحی کے آنے کی وجہ سے ہے۔ تو پھر مختلف قسم کی چیزین ایک شخص میں کیسے جمع ہوسکتی ہیں جیسے قدرت و معجزات وغیرہ جب کہ قرآن کا کہنا ہے کہ میں تم جیسا انسان ہوں؟
معذرت، آپ کا پچھلا جواب مجھے قائل نہیں کرپایا تھا اور میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے مکمل جواب دیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ثابت کیا جائے؟

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

قرآن میں نہیں ملتا کہ میرے اور تمہارے درمیان “فرق” وحی میں ہے۔ وہ بات جو قرآن میں ہے وہ صرف اتنی ہے کہ میں تمہاری طرح کا انسان ہوں لیکن مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے اور یہ آیت کسی بھی صورت حضرت میں پائے جانے والے مقامات و منزلت کی نفی نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ آیت کے ذیل میں ((فاء تفریع)) کا استعمال ہوا ہے جو حقیر کے بیان کی تائید کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے