سوال:
قرآن مجید کی آیات مبارکہ اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات کے مطابق کیا کافر اور دشمنان اہل بیت ہمیشہ جہنم میں رہیں گے یا نہیں؟ میرا ماننا ہے کہ بعض محبیّن پاک ہوکر جنت میں داخل ہوں گے نہ کہ مشرک، کافر اور اہل بیت کے دشمن، میری یہ رائے آیات و روایات کے مطابق ہے۔ اپنی رائے بیان فرمائیں۔
جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
کفّار و مشرکین ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے اس میں کسی طرح کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے، جب کہ اہل ولایت کے لیے اس سے بچنے کے متعدد راستے فراہم ہیں۔