کیا ائمہ اپنی کنیزوں کو مجبور کرتے تھے کہ زبردستی حجاب پہنیں اور انہیں مارتے پیٹتے تھے؟

سوال:

بعض الزام تراش قسم کے افراد ایک ایسی روایت کو موضوع بحث بناتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امام باقر اور امام صادق علیہما السلام اپنی کنیزوں کو مجبور کرتے تھے کہ زبردستی حجاب پہنیں اور انہیں مارتے پیٹتے تھے جیسا کہ عمر بن خطاب نے اپنی زندگی میں بارہا کیا ہے؟ کیا کنیزوں کو مارنا ائمہؑ کی سیرت میں پایا جاتا ہے؟

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

کنیزوں اور دیگر خواتین کے حجاب میں فرق ہے اور جو حجاب دوسری عورتوں پر واجب ہے وہ کنیزوں پر واجب نہیں ہے، لیکن حجاب کی وجہ سے انہیں بار بار مارنے کی جو بات ہے اس کی تحقیق ہونی چاہیے، یہ کہاں ہے؟ کس روایت میں ہے کہاں منقول ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے