سوال:
بعثت سے پہلے کیا انبیاء کی عصمت پر کوئی عقلی و نقلی دلیل ہے؟ اگر جواب مثبت ہے تو اس کی وجوہات بھی بتائیں۔
جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
نبی و امام ولادت سے لیکر آخر عمر تک حجت خدا ہیں اور حجت ہونے کا لازمہ ان میں عصمت کا پایا جانا ہے اور اس پر دلیل کتاب و سنّت و عقل و اجماع ہے، قرآن مجید میں ارشاد ہے:وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا۔۔[21–73]۔