صالحین اور شہداء کی قبروں پر یادگار تعمیر کرنا اور آیت تطہیر سے عصمت مراد لینا کہاں تک درست ہے؟

سوال:

میں شیعہ اثنا عشری ہوں، سوشل میڈیا پر کچھ سوالات ہیں جو مسلسل گردش کر رہے ہیں، جس کے جوابات حاصل کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ شیعوں کے پاس اس کے مضبوط دلائل موجود ہیں میری درخواست ہے کہ جوابات مکمل اور تفصیلی دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ ہوں۔

آپ کا کہنا ہے: سورہ کہف کی ایک آیت کے مطابق صالحین اور شہداء کی قبروں پر یادگار تعمیر کی جائے؟ تو پھر پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حمزہ، خدیجہ، ابو طالب، اور اپنے بیٹے ابراہیم کے لیے اور حضرت علی(علیہ السلام) نے پیغمبر کی قبر پر یادگار کیوں نہیں بنائی؟ اور اگلی پانچ صدیوں میں خلفاء نے کم از کم دکھاوے کی ہی خاطر سہی قبرِ نبوی کے ساتھ ایسا کچھ کیوں نہیں کیا؟ اور قرآن میں یہ کہاں کہا گیا ہے کہ انسان ان یادگاروں سے حاجت طلب کرے، ان سے توسل کرے، ان سے محبت کرے اور ان کے گرد گھومے اور ان میں پیسے ڈالے اور وہاں شادی بیاہ کے لیے رشتہ تلاشے؟!

آپ کا کہنا ہے: قبروں اور اشخاص سے توسل کرنا چاہیے، تو پھر پیغمبر اسلام اور حضرت علی کی زندگی میں ایسے واقعات کیوں نہیں ملتے ہیں؟

آپ کا کہنا ہے: آیت تطہیر میں “رجس” (آلودگی) کے معنی ہر گناہ، خطا اور غلطی سے پاک ہونا ہے، اور یہ آیت صرف 5 لوگوں کے لیے مخصوص ہے، تو اس آیت کی پہلی اور بعد والی آیات پیغمبر اسلام کی بیویوں کے بارے میں کیوں بات کرتی ہیں؟

آپ کا کہنا ہے: آیت میں (عنکم) مذکر ہے، لیکن سورہ ہود کی آیت نمبر 73 میں بھی مذکر کا لفظ ‘علیکم’ استعمال ہوا ہے، جب کہ پچھلی آیت میں جناب ابراہیم اور ان کی بیوی کو مخاطب کیا گیا ہے؟۔۔۔۔ اس کے علاوہ اگر تطهیر کا معنی عصمت ہے تو اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ کی آیت نمبر 6 میں لفظ تطهیر کے ساتھ یہ وعدہ پیغمبر کے اصحاب سے کیوں کیا ہے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آیت میں لفظ (یرید لیطهرکم) آیا ہے اور اس سے پہلے نماز اور وضو کا بھی ذکر ہے۔

جواب

آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم

غیر مربوط بیانات پر کان نہیں دھرنا چاہیے، قبروں پر ضریح بنانا اور مزارات کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے ہماری کتابوں کی طرف مراجعہ فرمائیں، اسی طرح آیت تطہیر کے بارے میں بھی ہماری کتابوں کی جانب مراجعہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے