سوال:
بسم الله الرحمن الرحیم
سلام علیکم
کیا یہ جملہ درست ہے؟ مہدی علیہ السلام کے انتظار میں رہنے والو ہوشیار رہو حسین علیہ السلام کو انتظار کرنے والوں نے ہی قتل کیا تھا۔ ایسا شخص جو طرح کی سوچ کا دفاع کرنے والا ہے وہ اس کے جواب میں کیا کہے؟ اس قسم کے خیالات کو رائج کرنا جو کہتے ہیں کہ امام کے ظہور کی دعا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اگر امام آجائیں تو ہمارے پاس امام کے چہرے کی طرف دیکھنے کے لائق کوئی عمل ہے ہی نہیں یا دعا نہ کریں کیونکہ اگر امام آگئے تو شاید ہم امام کے سامنے لڑنے کے لیے کھڑے ہوں، کیا اس قسم کے خیالات صحیح ہیں؟
جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
اس کا جواب ہم پہلے ہی دے چکے ہیں کہ اس قسم کے خیالات انتظار اور عافیت کے لیے دعا کرنے کے حکم کی روایات کے خلاف ہیں۔ البتہ انتظار کرنے والے کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور آمادہ رہنا چاہیے۔