سوال
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جانشین “پطرس” کے بارے میں آپ کی ویب سائٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں آپ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وصی جناب شمعون (پطرس) امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے جَد ہیں، آپ کا اس بیان سے کیا مراد ہے کہ پطرس امامؑ کے جَد ہیں؟براہ کرم وضاحت فرمائیں
جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی والدۂ گرامی حضرت نرجس خاتون صاحبِ کتاب تھیں اور جناب شمعون ان کے پردادا تھے۔