سوال
روایاتِ اہل بیت اور قرآن کریم کے مطابق لوگوں کی اکثریت جنت میں جائے گی یا جہنم میں؟ برائے مہربانی اپنے جواب کی دلیل بھی بیان فرمائیں
جواب
آیت اللہ سید علی حسینی میلانی مدظلہ
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم
جو لوگ خدا اور اس کے رسول اور اہل بیت علیہم السلام پر ایمان رکھتے ہیں ان کا حساب کتاب ان لوگوں سے مختلف ہے جو پیروِ اہل بیت علیہم السلام نہیں ہیں۔ شیعوں کی اکثریت کے شاملِ حال رحمت و شفاعت الٰہی ہوگی۔ ان شاء اللہ۔